مودی نے کے سی آر سے اپنی خفیہ دوستی ظاہر کردی: ریونت ریڈی

   

بی آر ایس اور بی جے پی میں فیوی کول کی طرح اٹوٹ بندھن
حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نظام آباد میں بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان فیوی کول کی طرح اٹوٹ بندھن کو پھر عوام miz ظاہر کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے نظام آباد جلسہ پر تبصرہ miz ریونت ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مودی اور کے سی آر دوست ہیں اور دہلی میں دوستی اور گلی میں کُشتی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ابتداء سے دونوں کی دوستی پر کہتے رہے ہیں جو آج درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے میں شمولیت کے خواہاں تھے اور مودی کی سرپرستی میں کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور نریندر مودی میں خفیہ دوستی واضح ہوچکی ہے اور تلنگانہ عوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ سچائی کے آشکار ہونے کے بعد کم از کم کے سی آر کو ڈرامہ بازی بند کرنی چاہیئے۔ تلنگانہ عوام کو کے سی آر سے چوکس رہتے ہوئے بی جے پی، بی آر ایس فیوی کول دوستی کو شکست دینا چاہیئے۔ گذشتہ نو برسوں میں نریندر مودی کے ہر فیصلہ کی کے سی آر نے پارلیمنٹ میں تائید کی ہے جس کا ثبوت پارلیمنٹ کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے نئی دہلی میں کے سی آر کی بات چیت اور این ڈی اے میں شمولیت کی مساعی کو بے نقاب کردیا ہے۔ عوام کو دونوں پارٹیوں سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام اس خفیہ اتحاد کو مناسب سبق سکھائیں گے۔ ریونت ریڈی نے سوشیل میڈیا پر مودی کی تقریر ٹوئیٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے۔