مودی نے گجرات فسادات کی تحقیقات کے دوران 9 گھنٹے چائے تک قبول نہیں کی

,

   

Ferty9 Clinic

احمدآباد: گجرات کے اُس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی نے 2002 ء گجرات فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران 9 گھنٹے تک کوئی چائے قبول نہیں کی۔ گجرات فسادات پر لکھی گئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی نے ایس آئی ٹی کے 9 گھنٹے تک کئے گئے سوالات کا جواب دیا۔ اِس دوران اُنھوں نے چائے کی ایک پیالی بھی نہیں لی۔ اِس بات کا دعویٰ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر کے راگھون کی خود نوشت
‘A Road Worl Well Travelled”
میں کیا گیا ہے۔راگھون نے مزید کہاکہ مودی نے گاندھی نگر میں ایس آئی ٹی کے دفتر آنے سے اتفاق کیا تھا۔