’مودی نے ہر چیز کی ملکیت ایک شخص کو دے دی ‘

,

   

چمبا: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہماچل دورے میں کیمرہ اُٹھا کر پہاڑوں کی تصویر کشی کرنے کے ویڈیو پر تنقید کی اور کہا کہ مودی نے ہر چیز کی ملکیت ایک شخص کو دے دی ہے ۔ پرینکا نے چمبا کے تاریخی چوگان میں کہاکہ مودی جی سیاح کی طرح ہماچل آتے ہیں، کیمرہ اٹھا کر پہاڑ کی تصویر لیتے ہیں اور پیچھے کوئی اور ان کی تصویر لے کر وائرل کر رہا ہے کہ دیکھیے مودی جی کیمرہ اُٹھا کر پہاڑ کی فوٹو کھینچ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ ڈالا جس میں بیک گراؤنڈ میں گانا بج رہاتھا کہ چمبا کتنی دور ہے ۔بالکل صحیح گانا تھا، کیونکہ مودی جی نے پورے عوام خاص کر چمبا سے کٹ گئے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے رہتے ہیں اور کس طرح جدوجہد کرتے ہیں۔ وہ صرف منتخب حکومتوں کو گرانا جانتے ہیں۔ ہماچل کو ویر بھومی کہہ کر پرینکا نے اگنی ویر کے معاملے پر مرکزی حکومت کو بھی گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ چمبا، کانگڑا اور ہمیر پور کے نوجوان فوج میں بھرتی ہوئے ، لیکن مودی حکومت نے انہیں صرف چار سال تک محدود رکھا۔ اس کے بعد ان نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔بی جے پی ہمیشہ کانگریس پر لعنت بھیجتی رہی ہے کہ اُس نے 70 سال میں کیا کیا ہے ۔پرینکا نے کہا کہ یہ ایک حد تک درست ہے ، کانگریس حکومت نے کبھی کسی ارب پتی ۔کھرب پتی دوستوں کو بڑے سرکاری کاروبار نہیں دیئے ۔ بی جے پی نے ملک کی تمام بڑی بندرگاہیںاور کئی سرکاری کاروبار ایک شخص کے حوالے کردیئے ۔