مودی نے 5 سال ضائع کردئے ۔ راج ٹھاکرے

,

   

ممبئی 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریند رمودی نے 2014 میں ملی زبردست عوامی تائید کو ضائع کردیا ہے اور انہوں نے گذشتہ پانچ سال صرف کانگریس کی اسکیمات کے نام بدلتے ہوئے گذاردئے ۔ یہ اسکیمات کانگریس دور حکومت میں شروع کی گئی تھیں۔ شیواجی پارک ممبئی میں ایم این ایس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے امریکہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بیڑے کے F-16 طیارے پورے موجود ہیں جبکہ حکومت ہند اس کے برخلاف دعوی کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ حملوں کے بعد ایک پاکستانی طیارہ کو مارگرایا گیا ہے ۔ راج ٹھاکرے نے سوال کیا کہ مودی اس بات پر جھوٹ کیوں بول رہے ہیں ؟ ۔ انہیں جواب دینا چاہئے ۔ مودی کو ایک بہترین موقع تھا ۔ بی جے پی کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی تھی ۔ ان پانچ سال میں انہوں نے کیا کیا ہے ؟ ۔