مودی پر فلم کی نمائش الیکشن کمیشن نے روک دی

   

نئی دہلی ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی پر ایک فلم کی ریلیز کو آج روک دیا تاوقتیکہ لوک سبھا چناؤ ختم ہوجائیں۔ کمیشن نے کہا کہ کوئی سوانح حیات والا مادہ جس سے انتخابات کے دوران ہموار مسابقت متاثر ہوتی ہو، اس کی نمائش نہیں ہونا چاہئے۔ کمیشن نے ایک علحدہ آرڈر میں پروڈیوسرس کو بھی ہدایت دی کہ ’پی ایم نریندر مودی‘ ٹائٹل والی فلم کو تاحکم ثانی ریلیز نہ کریں۔ اس فلم کی 11 اپریل کو ریلیز مقرر تھی۔