بنگلورو ۔ /12 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برعکس جے ڈی ایس ۔ کانگریس مخلوط حکومت نے کبھی بھی ہندوستانی فوج کا استحصال نہیں کیا ۔ حالانکہ بی جے پی نے اپنی ایک فرضی تحریر میں کرناٹک ویب سائیٹ پر تحریر کیا ہے کہ ریاستی قائدین کی غلط معلومات کی بنیاد پر وزیراعظم پر فوجیوں کی حب الوطنی کو اپنے سیاسی فوائد کیلئے استعمال کرنے کا اور بی جے پی کی تائید میں لہر پیدا کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنے ٹوئیٹر پر مودی کے نام تحریر کیا کہ گنگاوتی کے بی جے پی کے جلسہ عام میں انہوں نے شہید فوجیوں کے نام پر عوام سے ووٹ طلب کئے تھے۔