نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو نویں جی20 پارلیمانی اسپیکرس سمٹ ۔ پی20 کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔پارلیمانی امور کی وزارت نے جمعرات کو یہاں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی جی20 کی صدارت کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ نویں پی 20 سربراہی اجلاس کا تھیم ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل کے لیے پارلیمنٹ ہے ۔ اس پروگرام میں جی20 کے رکن ممالک اور مدعو ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شرکت کریں گے ۔