نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے آج بی بی سی کو گجرات کی این جی او جسٹس فار ٹرائیل کے داخل کردہ ہتک عزت مقدمہ میں سمن جاری کیا ہے ۔ این جی او کا دعویٰ ہے کہ بی بی سی ڈاکیومنٹری نے ہندوستان ، اس کے عدلیہ اور وزیراعظم نریندر مودی کی ساکھ کو متاثر کیا ۔ بی بی سی ( یو کے ) کے علاوہ جسٹس سچن دتا نے بی بی سی ( انڈیا ) کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اُس کا جواب طلب کیا ہے ۔