ممبئی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کیلئے عملا مہم کا آغاز ہونے کے بعد چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے آج کہا کہ اگر ان سے کہا گیا تو وہ نریندرمودی کابینہ میں کام کرکے خوشی محسوس کرینگے ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے فرنویس نے کہا کہ عام لوگوں کا کانگریس قیادت میں بشمول سابق صدر راہول گاندھی میں اعتماد ختم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان سے کہا گیا تو وہ نریندر مودی کی قیادت والی کابینہ میں کام کرکے خوشی محسوس کرینگے ۔ واضح رہے کہ فرنویس نے پہلے کہا تھا کہ وہ مہاراشٹرا میں بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد کی دوسری معیاد کی حکومت میں بھی چیف منسٹر ہونگے اور اس اتحاد کو ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل ہوجائے گا ۔