مودی کا آج جھارکھنڈ میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور 83,300 کروڑ روپئے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ مودی قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 79,150 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مجموعی لاگت کے ساتھ دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے ۔ یہ مہم ملک بھر کے تقریباً 63 ہزار گاؤں کا احاطہ کرے گی، جس سے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 549 اضلاع اور 2740 بلاکس کے پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کا مقصد مرکزی حکومت کی مختلف 17 وزارتوں اور محکموں کے ذریعے نافذ 25 مداخلتوں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے ، صحت، تعلیم اور معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے ۔ مودی 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس ) کا افتتاح کریں گے اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن کی لاگت 2800 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے تاکہ قبائلی طبقات کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جا سکے ۔ وزیر اعظم قبائلی انصاف مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت 1360 کروڑ روپئے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس میں 1380 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 120 آنگن واڑی، 250 کثیر مقصدی مراکز اور 10 اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔وزیر اعظم مودی پی ایم جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کے ایک سلسلے کی نقاب کشائی بھی کریں گے ، جس میں تقریباً تین ہزار دیہاتوں میں 75 ہزار 800 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، 275 موبائل میڈیکل یونٹس کو فعال کرنا، آنگن واڑی مراکز اور 250 ون دھن وکاس کیندروں اور 5550 سے زیادہ پی وی ٹی جی گاؤں کو ‘نل کے پانی’ سے سیر کرنا شامل ہیں۔