مودی کا آج دورہ ممبئی، تین میٹرو لائنس کیلئے سنگ بنیاد

   

ممبئی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی ممبئی میں ہفتہ کو 19,000 کروڑر وپئے مالیتی مزید تین میٹرو راہداری پراجکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مودی اپنے دورہ کے موقع پر آر ے کالونی کے قریب متنازعہ میٹرو بھون میں بھومی پوجا بھی کریں گے جو اس شہر کا سبزہ زار علاقہ ہے۔ واضح رہیکہ سارے میٹرو پراجکٹ کو ماحولیات حامیوں نے سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس پراجکٹ کے سبب ہزاروں درختوں کو کاٹ دیا جائے گا۔