مودی کا آج مدھیہ پردیش کے ساگر کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

ساگر: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے ساگر میں اپنے قیام کے دوران سنت روی داس میموریل کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ضلع کو کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ مودی ضلع کے بڑتوما میں 100 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سنت شرومنی رویداس کے عظیم الشان مندر اور یادگار کا بھومی پوجن کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ بینا میں واقع بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے توسیعی منصوبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔