کولکاتہ، 19 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے نادیہ میں تقریباً 3,200 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ دفتر وزیراعظم کے مطابق مودی مغربی بنگال میں تقریباً 3,200 کروڑ کے قومی شاہراہ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ ضلع نادیہ میں این ایچ34کے برجاگولی کرشن نگر سیکشن کی 66.7 کلومیٹر چار لین اور ضلع شمالی 24 پرگنہ میں این ایچ-34 کے بارسات۔ برجاگولی سیکشن کی 17.6 کلومیٹر چار لین پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے ۔
