مودی کا آج مہاراشٹرا کا دورہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے جہاں وہ سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہ کے شعبے سے متعلق 29,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں آئی این ایس ٹاورز کا افتتاح کرنے کیلئے آئی این ایس سکریٹریٹ بھی جائیں گے ، جو اخبارات کے پبلشرز کی ایک انجمن ہے ۔ مودی 16,600 کروڑ روپے کی لاگت والے تھانے ۔بوریولی ٹنل پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔