ولادیوستک (روس) ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے ایک انڈو ۔ رشین آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا جو ہندوستانی اور روسی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹمس کے درمیان پل کا کام کرے گا۔ آج انہوں نے انڈیا بزنس پویلین کا دورہ کیا۔ روس کے مشرق بعید میں واقع اس خطہ میں منعقد کئے گئے پویلین کا نام ’’انڈیا لاؤنج‘‘ تھا جس کا انعقاد ایسٹرن اکنامک فورم (EEF) کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزارت خارجی امور کے ترجمان رویش کمار نے بھی ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے انڈیا بزنس پویلین کے دورہ کی توثیق کی۔
