مودی کا آج دورۂ گجرات طوفان کی صورتحال کا جائزہ لینگے

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی چہارشنبہ کو گجرات اور جزیرہ دیو کا دورہ کرتے ہوئے وہاں طوفان ٹاؤکٹے سے آئی تباہی اور اُس کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال کا شخصی طور پر جائزہ لیں گے۔ حکومتی ذرائع نے کہاکہ وہ دہلی سے صبح 9.30 بجے روانہ ہوں گے اور بھاؤنگر پہونچیں گے جہاں سے وہ اونا، دیو، جعفرآباد اور ماہوا کا فضائی معائنہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی احمدآباد میں جائزہ اجلاس بھی منعقد کریں گے۔ گجرات میں کئی حصے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 14 ہلاکتیں پیش آئیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔