حیدرآباد7فروری(یواین آئی)بائیں بازو کی جماعتوں سی پی آئی، سی پی آئی ایم،سی پی آئی ایم ایل لبریشن ،سی پی آئی ایم ایل نیو ڈیموکریسی نے وزیراعظم مودی کے اے پی کے ضلع گنٹور کے دورہ کے موقع پر خالی گھڑوں کے ساتھ احتجاج کرنے کافیصلہ کیاہے ۔گنٹورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی آئی ضلع سکریٹری اجئے کمار،سی پی ایم ضلع سکریٹری پی راماراو نے کہاکہ مودی اے پی کے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے مٹی اورپانی کے ساتھ آئے تھے جنہوں نے اے پی کے عوام کو دھوکہ دیا۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ مودی نے اے پی کو خصوصی درجہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی اور اے پی کے نئے دارالحکومت،کڑپہ ضلع میں اسٹیل فیکٹری کے قیام اور اے پی کے لئے علحدہ زون کے قیام کے لئے بھی تعاون کرنے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی کو اے پی کے دورہ کاکوئی حق نہیں ہے ۔جب وزیراعلی این چندرابابو نے یہ محسوس کیا کہ مودی نے ریاست سے دھوکہ کیا ہے تو انہوں نے بی جے پی سے دوری اختیارکی ۔