نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی کا جمعرات سے شروع ہونے والا بھوٹان کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ بھوٹان کے پارو ہوائی اڈے پر مسلسل خراب موسم کی وجہ سے ، وزیر اعظم کے بھوٹان کے سرکاری دورے کو 21 اور 22 مارچ کو ملتوی کرنے کا باہمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے بھوٹان کے دورے کی نئی تاریخیں دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہیں۔