شانتلی (فرانس)22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانسیسی صدر ایمانیول میکرن کے ساتھ وسیع تر بات چیت منعقد کی جس کے دوران دونوں قائدین نے باہمی اور مشترک مفادات کے مسائل پر غور و خوص کیا تاکہ جامع کلیدی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔ میکرن نے پیرس کے تقریباً 50 کیلو میٹر شمال میں واقع فرانسیسی ثقافتی ورثہ میں منعقدہ دوبدو بات چیت پر کافی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
