کولکاتا : چین کو جدید دور کا شیطان قرار دیتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ لداخ مسلح افواج کا حوصلہ بڑھائے گا لیکن مطالبہ کیا کہ حکومت ہندوستانی علاقہ میں چینی دراندازی کو تسلیم کرے۔ بنگال کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کو ہندوستانی خطہ میں چینی ملٹری کی دراندازی کے بارے میں انکار کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ چودھری نے ٹوئیٹ میں کہا کہ مودی جی کا اچانک لیہہ کا دورہ یقینا لداخ میں ہماری آرمی کیلئے حوصلہ بخش رہے گا۔