نئی دہلی۔ 5 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی رات سنبھل میں سڑک حادثہ پررنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ مودی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا‘‘میں اتر پردیش کے سنبھل میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی موت سے کافی غمزدہ ہوں۔ حادثہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مہلوک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے جوناوئی علاقے میں جمعہ کی دیر رات ایک بے قابو کار کے دیوار سے ٹکرا جانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔