مودی کا نیشنل وار میموریل کے سپاہیوں کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن جدید نیشنل وار میموریل کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہیوں کی ستائش کی۔ نیشنل وار میموریل کا پہلی بار پہلا یوم جمہوریہ اتوار کو منایا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل امر جیون جیوتی کے موقع پر اسے انڈیا گیٹ پر منایا جاتا تھا۔ نیشنل وار میموریل 40 ایکڑ کے علاقہ میں پھیلا ہوا ہے، اس میں امر چکرا، ویرتا چکرا، تیاگ چکرا اور راکیش چکرا چار اہم یادگار مراکز ہیں۔ یہ جملہ 25 ہزار 942 شہید سپاہیوں کے ناموں پر مشتمل ہے۔
یہ یادگار ہند ۔ چین جنگ میں 1962ء میں شہید ہونے والے سپاہیوں کے علاوہ 1947ء ، 1965ء اور 1971ء میں ہند ۔ پاک جنگ میں شہید ہونے والے سپاہیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس سے قطع نظر ہندوستان کی پرامن فوج جو سری لنکا اور کارگل میں 1999ء میں جو لڑائی ہوئی تھی ، اسے بھی اس میں کافی اہمیت دی گئی ہے۔