وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی دفتر کی تصویریں کمرشیل ویب سائٹ ’او ایل ایکس‘ پر ڈال کر اسے ساڑھے سات کروڑ روپئے میں فروخت کرنے کی آن لائن پیشکش کرنے کے الزام میں پولیس نے یہاں 4 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیت پٹھان نے جمعہ کو ویڈیو بیان میں کہا کہ معاملہ کا علم ہوتے ہی پولیس نے فوراً اس کی چھان بین شروع کردی۔ بھیلو پور تھانے میں مقدمہ درج کر کے 4 ملزمین کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔