مودی کا چانڈی کے دیہانت پر اظہارتعزیت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چانڈی کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں مودی نے کہا کہ اومن چانڈی جی کے دیہانت سے ہم نے ایک شائستہ اور سرشار رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کر دی ۔انہوں نے کہا کہ میرے احساسات غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ چانڈی کا طویل علالت کے بعد آج علی الصبح 4.25 بجے بنگلورو کے چنمایا ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔