مودی کا کل سے دو روزہ دورۂ یو اے ای

   

Ferty9 Clinic

دبئی ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو تیسرا سرکاری دورہ جو 23-24 کو طے ہے، باہمی جامع کلیدی شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جس کی ہندوستانی برادری منتظر ہے، اس ملک میں ہندوستان کے قاصد نے یہ بات کہی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں ’آرڈر آف زاید‘ وصول کریں گے جو امارات کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے، جو انھیں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں بڑی جہت لانے پر پیش کیا جارہا ہے۔ مودی کی ولیعہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات بھی ہوگی اور وہ مشترک مفاد کے باہمی، علاقائی، اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفیر ہند برائے یو اے ای نودیپ سنگھ سوری نے پیر کو ٹوئٹ کیا تھا کہ انڈین کمیونٹی وزیراعظم مودی کے اس دورے کی منتظر ہے۔