مودی کا یکم اکٹوبر کو دورہ تلنگانہ‘ انتخابی مہم کا عملاً آغاز‘ محبوب نگر اور نظام آباد میں جلسہ عام

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے مایوس بی جے پی کیڈر میں نیا جوش بھرنے وزیراعظم نریندر مودی ایک دن کے وقفہ سے دو مرتبہ ریاست کے دورے پر آرہے ہیں ۔ یکم اکٹوبر کو محبوب نگر اور 3 اکٹوبر کو نظام آباد میں جلسہ عام سے وہ خطاب کریں گے ۔ مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نظام آباد کے دورے پر ہیں ۔ رکن راجیہ سبھا اور او بی سی بی جے پی کے قومی صدر ڈاکٹر لکشمن محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنانے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ کرناٹک انتخابات سے قبل تک تلنگانہ میں بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ ہونے کا ماحول پیدا ہوگیا تھا تاہم کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کے بعد تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کافی مضبوط و طاقتور ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے 6 ضمانتوں کا عوام میں مثبت پیغام پہنچا ہے ۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں بی جے پی پارٹی قائدین میں اختلافات کی وجہ سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ قومی قیادت بی جے پی کرناٹک سے مایوس ہونے کے بعد تلنگانہ کو جنوبی ہند کا گیٹ آف انڈیا تصورکررہی ہے ۔ بتایا جارہا ہیکہ اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پہلی مرتبہ تلنگانہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔ محبوب نگر میں مودی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 3 اکٹوبر کو نظام آباد میں وزیراعظم کا روڈ شو اور جلسہ عام ہوگا۔ توقع کی جارہی وزیراعظم تلنگانہ کیلئے نئے پراجکٹس اور دوسرے اعلانات کرسکتے ہیں ۔ ن