مودی کا 3 زبانوں میں ٹوئٹ

   

چینائی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو 3 زبانوں انگریزی، ٹامل اور مندارین میں ٹوئٹ کرتے ہوئے چینی صدر ژی جن پنگ کے ساتھ اپنی دوسری غیر رسمی ملاقات کے بارے میں اچھی اُمیدوں کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ باہمی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ ساحلی ٹاؤن ماملاپورم میں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں دونوں قائدین ملاقات کریں گے۔