نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور دہلی کابینی وزیر آتشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعلی اروند کجریوال سے ڈر لگتا ہے ، اس لیے انہیں 2 نومبر کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آتشی نے کہا کہ کجریوال سے خوفزدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی انہیں گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور وزیر اعظم مودی ان کی پارٹی کوختم کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے سرکردہ لیڈروں کو ایک کے بعد ایک جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل بھیجنا اور سی بی آئی-ای ڈی کا غلط استعمال صرف اروند کجریوال پر ختم نہیں ہوگا، انڈیا اتحاد کا ہر لیڈر اس کی زد میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے کجریوال کو سمن بھیجا ہے ۔ ہر طرف سے خبریں آرہی ہیں کہ 2 نومبر کو ای ڈی اروند کجریوال کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی جانتے ہیں کہ وہ عام آدمی پارٹی کو ہرا نہیں سکتے ، اس لیے پارٹی کو ختم کرنے کیلئے ہر لیڈر کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ۔اے اے پی لیڈر نے کہا کہ ایک کے بعد ایک بی جے پی اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے لئے اپنی سی بی آئی اور ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے ۔
یہ جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘وہ وزیر اعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر جیل جانے سے نہیں ڈرتے ، جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے ۔ ہم اس ملک کے آئین کو بچانے کیلئے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے