مودی کل جن اوشدھی آپریٹر، مستفید افراد سے خطاب کریں گے

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی تیسرے یوم جن اوشدھی کے موقع پر کل (اتوار) پورے ملک میں واقع جن اوشدھی مراکز کے آپریٹر اور ان کے مستفید افراد سے خطاب کریں گے ۔ ایک ہفتے تک جاری یوم جن اوشدھی پروگرام یکم مارچ کو شروع ہوا تھا اور وزیراعظم کل صبح کو خطاب کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے سے جاری یہ پروگرام ختم ہوگا۔ ملک میں ابھی تمام اضلاع میں جن اوشدھی مراکز چلائے جا رہے ہیں۔ پورے ملک میں 7400 سے زیادہ جن اوشدھی مراکز ہیں۔ یوم جن اوشدھی ہفتہ 2021 کے انعقاد پورے ملک کے 7400 سے زیادہ وزیراعظم ہندوستانی جن اوشدھی مراکز کے ذریعے سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس ہفتے کے تحت جن اوشدھی مرکز کے آپریٹر مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ اس انعقاد کی شروعات یکم مارچ کو مفت طبی جانچ کے انعقاد کے ساتھ ہوا تھا جس میں بلڈ پریشر ٹیسٹ، شوگر کے لیول کی جانچ، ڈاکٹر مفت فیس، مفت دوا وغیرہ تقسیم کی گئی۔

وزیر اعظم کا دورہ ٔ گجرات
احمد آباد : وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے کیوڈیا میں نصب اسٹیچو آف یونٹی کے قریب منعقدہ فوجی کمانڈروں کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح ایک روزہ دورہ پر یہاں پہنچے ۔انہیں احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت ، وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے استقبال کیا۔ مودی یہیں سے ائیرفورس کے ایک ہیلی کاپٹر میں کیوڈیا کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ ٹینٹ سٹی میں منعقد مذکورہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔گزشتہ 4مارچ سے شروع ہونے والی اس سہ روزہ کانفرنس کو کل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خطاب کیاتھا۔کانفرنس میں شریک ہونے والوں میں ملک کے چیف آف ڈیفنس سروسز جنرل بپن راوت ، چیف آف آرمی اسٹاف ایم ایم نروانے ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، سیکریٹری دفاع اجے کمار اور قومی سل امیت ی کے مشیر اجیت ڈوول کے نام شامل ہیں۔کانفرنس میں ملک کی فوجی تیاری اور اس سے متعلق موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔اس کے پیش نظر کیو وڈیا اور قرب وجوارکے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظا م کئے گئے ہیں۔