مودی کو اکشے کمار اور رجنی کانت کی مبارک باد

   

نئی دہلی: فلمی دنیا کے بڑے اسٹار رجنی کانت، اکشے کمار اور چرنجیوی سمیت سنیما کی کئی شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جو منگل کو 74 سال کے ہوگئے۔ مودی 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، رجنی کانت نے کہا ہمارے سب سے قابل احترام وزیر اعظم محترم جناب مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو ہمیشہ اچھی صحت اور خوشیاں عطا کرے۔ اکشے کمار اور تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی نے بھی مبارک باد دی ۔