مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنانے مہم: کشن ریڈی

   

حیدرآباد10مارچ (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کئی دانشور نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنانے مہم چلانے رضاکارانہ سامنے آئے ہیں۔کشن ریڈی جنہوں نے اس خصوص میں لی گئی تصویر کو اس خبر کے ساتھ ٹوئیٹ کیا ، اپنے پوسٹ میں کہا کہ یہ پروگرام اتوار کی صبح شہر کے اندراپارک پر منعقد کیاگیا ۔ان گروپس کو ‘‘پرو نمو’’اور ‘‘مودی ونس اگین’’نام دیاگیا ہے ۔ان گروپس کے ارکان نے آج عوام میں بیداری بھی پیداکی اور بی جے پی و مودی کے حق میں دستخطی مہم بھی چلائی ۔ان افراد نے ٹی شرٹس پہن رکھی تھی جس پر نمو ونس اگین تحریر تھا۔اسی طرح کی مہم مشیر آباد میں بھی چلائی گئی ۔بی جے پی کے ایک اور لیڈر کے لکشمن نے اس مہم میں حصہ لیا۔