مودی کو دورہ ایودھیا کی دعوت

   

نئی دہلی ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) رام مندر ٹرسٹ کے صدر نرتیا گوپال داس اور اس کے ارکان پر مشتمل وفد نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے یہاں ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں دورہ ایودھیا کی دعوت دی۔ یہ ملاقات شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر کی تشکیل کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔ تیرتھ شیتر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کرے گا ۔ اس کی پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی ۔ ٹرسٹ کی تشکیل کا اعلان مودی نے لوک سبھا میں کیا تھا ۔