جالنہ (مہاراشٹرا) ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرکاش امبیڈکر اگھاڑی لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی پر ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو اپنی ذات صرف انتخابات کے دوران یاد آتی ہے۔ وزیراعظم کو یہ نوٹ لینا چاہئے کہ پسماندہ طبقات کے طلبہ کو وظیفہ کی رقم ان کے دوراقتدار میں حاصل نہیں ہوئی۔ امبیڈکر نے صدر پردیش کانگریس اشوک چوان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ریاستی کانگریس اور امبیڈکر کے ماقبل انتخابات اتحادکی بات چیت ثمرآور ثابت نہیں ہوئی۔
