نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو راحت دینے کے بجائے ان کی بچت کو لوٹا جا رہا ہے کیونکہ وہ فرض پر نہیں بلکہ بیانات پر بھروسہ کرتے ہیں۔کھرگے نے کہاکہ ‘‘اچھے دن، امرت کال،کرتویہ کال… ہر چند دن بعد بیانیہ کا نام صرف مارکیٹنگ کے لیے رکھا جاتا ہے ۔ کام کبھی نہیں بدلتا۔ کام وہی – جان لیوا مہنگائی مسلط کرکے “لوٹ کال” میں عوام کی بچتوں پر ڈاکہ ڈالنے کی روزانہ کی چال۔‘‘انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘نریندر مودی جی، مہنگائی سے نبرد آزما لوگوں کو آپ کے ‘بیان’ کی نہیں ‘فرض’ پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔