مودی کو ملک کے بھلے برے کی کوئی فکر نہیں:راہول گاندھی

,

   

’’چوکیدار دوستی نبھارہا ہے ، دوستی برقرار رہے بس ‘‘ وزیراعظم کا نام لئے بغیر فیس بُک کے صفحہ پر صدر کانگریس کا تبصرہ

نئی دہلی،6جنوری(یواین آئی)کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل طیارہ سودے میں ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹیڈ (ایچ اے ایل)کو شامل نہ کرنے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی پر اتوار کو پھر سے طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں ملک کے بھلے برے کی کوئی فکر نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی نے سوشل نیٹ ورنکنگ سائٹ فیس بک پر وزیراعظم کا نام لئے بغیر لکھا،‘‘ایچ اے ایل کے پاس تنخواہ تک دینے کے پیسے نہیں ہیں،اس سے کسی کو بھی حیرت نہیں ہونی چاہئے ۔رافیل تو دے ہی دیا تھا،اب کام پورا کرنے کے لئے سوٹ بوٹ والے دوست کو لوگوں کی ضرورت ہے جو اے ایچ ایل کے پاس ہیں،بغیر اے ایچ ایل کو کمزور کئے یہ والا کام تو ہو نہیں سکتا ؟۔کانگریس کے صدر نے الزام لگایا ،‘‘چوکیدار بس اپنی دوستی نبھا رہا ہے ،ملک کے بھلے برے سے اسے کیا مطلب۔۔۔دوستی برقرار رہے بس!’’۔اس دوران کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وزیردفاع نرملا سیتارمن کا جھوٹ سامنے آگیا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایچ اے ایل کو ایک لاکھ کروڑ روپے کے ٹھیکے دئے گئے ہیں۔مسٹر سرجے والا نے ٹویٹ کیا،‘‘ایچ اے ایل کا کہنا ہے کہ ایک بھی پیسہ نہیں آیا ہے ۔ایک بھی پیسے کے کانٹرکٹ پر دستخط نہیں کئے گئے ہیں۔’’کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایچ اے ایل کو پہلی بار تنخواہ دینے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کا قرض لینا پڑا ہے ۔
جائیداد فراڈ، بی جے پی ایم ایل اے پر الزام
نئی دہلی 5 جنوری (پی ٹی آئی) دہلی پولیس کی معاشی جرائم ونگ نے بی جے پی کے کانپور ایم ایل اے ونود کٹیار اور اس کی بیوی پر دھوکہ دہی، مجرمانہ ذہن رکھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کے گاہکوں کو کروڑوں روپیوں کا دھوکہ دیا ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ کٹیار اے وی بی بلڈ ٹیک نوئیڈا کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔ ایک شکایت کے مطابق ان کی کمپنی نے ایک ہاؤزنگ پراجکٹ کا آغاز کیا جو نوئیڈا کے سیکٹر 77 میں واقع ہے، شکایت گزار نے اُس اراضی کو مکان بنانے کے لئے حاصل کیا۔ خریداروں نے 10 فیصد بکنگ کے موقع پر اصل رقم پر ادا کیا۔ راضی نامہ میں کہا گیا تھا کہ انھیں فلیٹ مارچ 2014 ء تک دے دیا جائے گا۔ تاہم مذکورہ وقت تک یہ مکان انھیں نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس فلیٹ کی قیمت 25 لاکھ تا ایک کروڑ روپئے ہے جس کی 90 فیصد قیمت تقریباً تمام خریداروں سے حاصل کرچکی ہے جبکہ کمپنی نے ابھی تک تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا ہے۔ کمپنی کے خلاف 3 جنوری کو اے وی بلڈ ٹیک اور اس کے ڈائرکٹرس کے خلاف جس میں ونود کٹیار، اس کی بیوی پرمیلا سنگھ، ناتھو سنگھ، سنجیو ابرال ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ اس ایف آئی آر کو ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیداروں کو نومبر میں بھیج دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ یہ ایف آئی آر خاتون خریدار کی طرف سے درج کروائی گئی ہے۔