نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا وزیراعظم نریندر مودی کو ’’بابائے قوم‘‘ کہنا مہاتما گاندھی کی توہین ہے۔ کانگریس کی طرف سے سابق وزیر جئے رام رمیش اور ترجمان راجیوتیاگی نے پارٹی کا موقف پیش کیا ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے عجیب منطق پیش کی کہ ٹرمپ کے تبصرہ پر جنہیں خوشی نہیں وہ شاید خود کو ہندوستانی نہیں سمجھتے ۔