مودی کو گجرات واپس بھیجنے ادھو کی اپیل

   

چھترپتی سمبھاجی نگر : شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے ) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیکر گجرات واپس بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔ ٹھاکرے نے اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے پارٹی امیدوار چندرکانت کھیرے کی حمایت میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کی شام دیر گئے وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، مودی کا انجن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، اس لیے انہیں گجرات واپس بھیج دیں۔ پچھلے 10 برسوں میں مودی کے انجن نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہماری (بھارت اگھاڑی) پر تنقید کرتی ہے ، لیکن ہمارے پاس چہرے ہیں۔ اب ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ انڈیا گروپ کے تمام دعویدار وزیر اعظم کے عہدے کے لیے دعویداری کر سکتے ہیں، جب کہ بی جے پی کے پاس صرف ایک ہی چہرہ ہے ۔ اس لیے انہیں اب نیا چہرہ تلاش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ این ڈی اے کے پاس اب چہرہ بھی نہیں ہے ۔ کیا آپ ایسے شخص کو دوبارہ اپنا وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں جس نے ملک کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کی؟ اس لیے انہیں ( مودی) گجرات واپس بھیج دیں۔ مسٹر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ مودی مجھے ختم کرنے والے تھے اور اب وہ چلے گئے ہیں۔

موہن یادو کی تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم
بھوپال : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی مہم کے آج آخری دن مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے ریاست کے تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائی ۔ بی جے پی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر یادو آج رتلام، مندسور اور اندور لوک سبھا حلقوں کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے رتلام میں تقریباً 10.15 بجے روڈ شو میں شرکت کی ۔