مودی کو ہرانے پاکستانی وزیر کے ٹوئٹ پر کجریوال کا جواب

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین نے دہلی اسمبلی انتخابات کے تعلق سے ٹوئیٹ میں لکھا کے ہندوستان کے عوام کو مودی کے جنون کو ضرور شکست دینا چاہئے۔ اس پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال جواب دیا کہ نریندر مودی جی ہندوستان کے پی ایم ہیں۔ وہ میرے بھی پی ایم ہیں۔ دہلی کا الیکشن داخلی معاملہ ہے۔ ہم دہشت گردی کے سب سے بڑے سرپرستوں کی مداخلت برداشت نہیں کرتے ہیں۔