مودی کیخلاف وائیکو کا احتجاجی مظاہرہ ، ایک خاتون کی نعرہ بازی سے الجھن

   

ترپور ۔ /10 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ٹاملناڈو کے خلاف ایم ڈی ایم کے کے صدر وائیکو کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کچھ دیر کے لئے الجھن زدہ صورتحال دیکھی گئی جب ایک خاتون نے مودی کی تائید میں نعرہ بازی کی ۔ وائیکو جب وزیراعظم مودی کو ٹاملناڈو کے مفادات کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران ایک خاتون نے جو باور کیا جاتا ہے کہ بی جے پی کی عہدیدار نے احتجاج کے مقام پر کچھ بولتے ہوئے مودی کی تائید میں نعرہ بازی کی اور وائیکو سے سوال کیا ۔ وائیکو جو وہاں ایک کھلے ٹرک میں کھڑے ہوکر خطاب کررہے تھے ۔ کارکنوں سے پرسکون رہنے کیلئے کہا اور پولیس نے خاتون کو وہاں سے اٹھالیا ۔ لیکن وائیکو کی پارٹی کے برہم کارکن سیاہ پرچم لہراتے ہوئے اس کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے ۔