مودی کیلئے ووٹ مانگنے والوں کو تھپڑ رسید کریں : جے ڈی ایس رکن اسمبلی

   

بنگلورو 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل ایس کے رکن اسمبلی کے ایم شیوالنگے نے آج اپنے ریمارکس سے تنازعہ پیدا کردیا ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جو لوگ مودی کیلئے ووٹ مانگیں انہیں تھپڑ رسید کیا جائے ۔ انہوں نے اراسی کیرے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اپنے کئی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔