مودی کی آج ریاستی وزرائے داخلہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو ریاستی وزرائے داخلہ سے ویڈیو کانفرنس کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہریانہ کے سورج کند میں کل سے شروع ہونے والے دو روزہ چنتن شیور کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم کی ویڈیو کانفرنس میں ریاستی وزرائے داخلہ لیفٹننٹ گورنرس اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرس حصہ لیں گے ۔ چنتن شیور کی اس کانفرنس میں ریاستوں کے ہوم سکریٹریز ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سنٹرل آرم پولیس فورسیس کے ڈائرکٹر جنرلس کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔