نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ناری شکتی یافتگان کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بات چیت کریں گے ۔اس کے علاوہ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر وزیراعظم کے ٹوئٹراکاونٹ کا آپریشن خواتین کے ہاتھ رہے گا۔سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق راشٹرپتی بھون میں کل صبح ایک تقریب میں ناری شکتی انعام حاصل کرنے والوں سے مسٹر مودی اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بات چیت کریں گے ۔خیال رہے کہ حکومت ہر برس خاص طورپر محروم اور کمزور طبقات کی خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبہ میں قابل تعریف کام کرنے والے لوگوں، گروپوں، اداروں کو ایوارڈسے نوازتی ہے ۔