مودی کی آمد سے قبل یوگی بنارس پہنچے

   

وارانسی5نومبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ چہارشنبہ کو دو روزہ دورے پر کاشی پہنچ گئے ۔ لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پولیس لائن پہنچے اور وہاں سے سڑک کے راستے سرکٹ ہاؤس گئے۔ یوگی نے اعلیٰ افسران، بی جے پی کے ارکانِ اسمبلی، وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
بعد اذاں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ‘نمو گھاٹ’ پر دیو دیوالی کے موقع پر دیے جلا کر تقریب کا افتتاح کریں گے اور خصوصی گنگا آرتی میں شرکت کریں گے ۔ وہ کروز پر سوار ہو کر کاشی کے دیپوتسو کی جھلک دیکھیں گے اور چیت سنگھ گھاٹ پر ہونے والے تھری ڈی شو کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔ گنگا کے پار ریت پر ہونے والی آتش بازی کے دلکش مناظر بھی دیکھیں گے ۔ رات وہ سرکٹ ہاؤس میں قیام کریں گے ۔
اگلے دن جمعرات کو وزیراعلیٰ یوگی کاشی وشوناتھ مندر اور کال بھیرَو مندر میں درشن پوجن کریں گے ۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے کاشی دورے کے پیشِ نظر بنارس ریلوے اسٹیشن اور برکا (بی آر کے اے ) کا فیزیکل معائنہ کریں گے ۔