نئی دہلی؍ دہرا دون : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتراکھنڈ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔ ہمیں اب روشن اتراکھنڈ کے مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے اور بیرون ملک سے بھی سیاح اتراکھنڈ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 برسوں کے قراردادوں کے ساتھ پوری ریاست میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا افتخار بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کے ہدف کی بات بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نو نمبر کو بہت مبارک سمجھا جاتا ہے ۔