واشنگٹن: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم مودی آمد دورہ امریکہ پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں سکھ مظاہرین نے ان کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ نریندر مودی ولرڈ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ سکھ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر دھرنا دیا، سکھ فار جسٹس کمیونٹی نے ولرڈ ہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم لہرا دیئے۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔ ہندوستانی وزیراعظم آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔