مودی کی انڈین کوسٹ گارڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے یوم تاسیس پر ان کی بہادری، لگن اور مسلسل چوکسی کے ساتھ وسیع ساحلی پٹی کی حفاظت کرنے کے لئے تعریف کی۔ مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “آج، ان کے یوم تاسیس پر، ہم بہادری، لگن اور مسلسل چوکسی کے ساتھ ہماری وسیع ساحلی پٹی کی حفاظت کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی ستائش کرتے ہیں۔ میری ٹائم سیکورٹی سے لے کر آفات سے نمٹنے تک، اسمگلنگ مخالف کارروائیوں سے لے کر ماحولیاتی تحفظ تک، ہندوستانی کوسٹ گارڈ ہمارے سمندروں کا ایک مضبوط محافظ ہے ، جو ہمارے پانیوں اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے ۔