مودی کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں کرسکتا : راج ناتھ سنگھ

   

پٹنہ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم مودی پر رافیل معاملت میں رشوت کا الزام عائد کرنے پر اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مودی کی دیانتداری پر کوئی سوال نہیں اٹھاسکتا ۔ ان کے مخالفین کو چاہئے کہ وہ عوام کو گمراہ کرنا ترک کردیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی کے خلاف جو الزامات ہیں وہ بے بنیاد اور غیر واجبی ہیں۔ مودی آخر کس کیلئے دولت جمع کرینگے ۔ کیا بیوی کیلئے یا بچوں کیلئے ؟ ۔ ان کا ہے کون ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی پر تنقیدیں ہوتی ہیں تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ وہ مودی کو طویل عرصہ سے جانتے ہیں۔