نئی دہلی ، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بالی ووڈ ایکٹرز اور فلمسازوں بشمول شاہ رخ خان اور عامر خان سے ملاقات کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کی پیدائش کے 150 سال کی تکمیل کی مناسبت سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہندوستان میں انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ سمٹ کی میزبانی کا منصوبہ ہے۔ یہاں اپنی سرکاری قیامگاہ پر فلمی شخصیتوں کے ساتھ گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان 2022ء میں اپنا 75 واں یوم آزادی منائے گا جس میں تفریحی صنعت کو ملک کی تاریخ پیش کرنے میں سرگرمی سے رول ادا کرنا چاہئے۔