نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گو ایرویز نے وزیراعظم نریندر مودی اور گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی کی تصویروں والے بورڈنگ پاسیس سے دستبردار اختیار کرلی ہے۔ یہ فیصلہ ایر انڈیا کی جانب سے اسی طرح کے کئے جانے والے اقدامات کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانڈیا کے بورڈنگ پاسیس میں مذکورہ دونوں قائدین کی تصویروں سے تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ گو ایرویز کے ترجمان نے کہا کہ سرینگر میں ان کی ٹیم نے ایک غیراستعمال شدہ بورڈنگ پاس کو استعمال کیا تھا جو کہ ’’وائبرینٹ گجرات ‘‘ اشتہار کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔