مودی کی توجہ صرف اپنی شبیہ بنانے پر : راہول

,

   

ہندوستان میں ٹھوس نظریہ کا فقدان ۔ چین کیساتھ سرحدی تنازعہ نمٹانا ضروری

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی توجہ صرف اپنی شبیہ بنانے پر ہے ۔راہول نے جمعرات کو یہاں جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ مودی کے ساتھ ہی ملک کے قومی دارے بھی اسی کام میں لگے ہیں لیکن انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ ایک شخص کی شبیہ قومی وژن کا متبادل نہیں ہوسکتی ۔چین کی جارحیت سے نمٹنے کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ذہنی مضبوطی سے نمٹنا پڑے گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ خود مضبوط حالات میں ہوں گے ۔دھیان یہ دینا ہے کہ وہ کمزوری نہ پکڑ پائے ،اگر انہوں نے ہماری کمزوری پکڑ لی تو پھر گڑبڑ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے واضح نظریے کا ہونا ضروری ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو پھر چین سے نہیں نمٹ سکتے ۔یہ بات صرف قومی نہیں بین الاقوامی نظریے کی ہے اور اس کے لئے ہمیں عالمی نظریہ اپنانا ہی ہوگا۔راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کو اب ایک نظریہ بنانا ہوگا کیونکہ ‘عالمی نظریہ ’ یعنی بڑی سطح پر سوچنے سے ہی ملک کی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔چین سے سرحدی تنازعہ کا نمٹانا ضروری ہے ۔اس کا حل نکالنا ہے لیکن ہمیں اپنا طریقہ بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا‘‘ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔جب سے 2014 میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے ،ہندوستان کا نظریہ کہیں غائب سا ہوگیا ہے ۔چاہے معیشت کی بات ہو یا سرحدی تنازعہ کی،ہر شعبہ میں پم پچھڑتے جارہے ہیں۔وزیراعظم اپنی شبیہ سے ملک کو کمزدور کرنے کا کام کررہے ہیں۔ہندوستانی آپس میں لڑ رہے ہیخ اور اس کی وجہ ہے ،آگے بڑھنے کے لئے کسی نظریہ کا نہ ہونا۔انہوں نے کہا‘‘میں دعوے سے آپ سے کہتا ہوں کہ نظریہ نہیں ہے اور اس لئے ہی آج چین ہندوستان کی زمین پر گھسا ہے۔چین سے کیسے نمٹیں؟